اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف فیملی کے خلاف احتساب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزارت قانون کو بھجوا دی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں اور داماد کیخلاف لندن فلیٹس، العزیزیہ اور فلیگ شپ انوسمنٹ ریفرنسزکی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کےجج محمد بشیر 12 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے، نوازشریف کیخلاف ضمنی ریفرنسز بھی دائر ہو چکے ہیں، جو سپریم کورٹ کی جانب سے مقررہ عرصے سے زیادہ وقت لے سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے وزارت قانون کو سمری بھجوا دی ہے۔