مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، واپڈا کا علامتی جنازہ نکالا گیا۔
مظفر آباد میں شہریوں کی بڑی تعداد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں کا نکل آئی۔ احتجاج کرنے والوں نے نیلم پل سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا اور واپڈا کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج کو وسیع کرتے ہوئے واپڈا کے دفاتر کا گھیراؤ کرینگے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ 350 میگا واٹ ضرورت والے علاقے آزاد کشمیر میں 14 سو میگا واٹ سے زائد بجلی ہو رہی ہے لیکن لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔