لسبیلہ میں ٹرک اور بس میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق ، 16 زخمی

Published On 03 Mar 2018 12:51 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) لسبیلہ میں بس اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آر سی ڈی شاہراہ کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک تھی ، حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں میں مرد و خواتین اور بچے شامل بھی ہیں۔ حادثہ اطلاع ملتے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کرلیا۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔