لاہور سے راولپنڈی جانے والی کار کو حادثہ ڈرائیور کے سونے کے باعث پیش آیا، کار بے قابو ہوکر سائن بورڈ سے ٹکرا گئی
کلرکہار (دنیا نیوز ) موٹر وے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب کار الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی ایک کار موٹر وے پر بلکسر انٹر چینج کے قریب ڈرائیور کے اونگھنے سے سائن بورڈ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار میں سوار چار افراد شدید اور ایک معمولی زخمی ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر چکوال کے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم چار افراد دم توڑ گئے۔