لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فرزند عبداللہ خاقان عباسی کے ولیمے کی تقریب اتوار کی شام پرائم منسٹر ہاؤس کے لان میں ہوئی۔ عبداللہ عباسی کی شادی جمعہ کی شام ریٹائرڈ بیوروکریٹ راجہ نوشیرواں کی صاحبزادی مریم کے ساتھ ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں خاندانوں نے شادی کی تقاریب کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اس لئے ولیمہ میں انتہائی محدود لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں سرکاری حکام بھی شریک نہیں تھے جبکہ ولیمے میں پرائم منسٹر ہاؤس کا عملہ بھی شامل نہیں تھا۔ ولیمے میں مہمانوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی۔
امیر ترین وزیر اعظم کے بیٹے کی انتہائی سادگی میں دعوت ولیمہ پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔