گھوٹکی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
گھوٹکی پی ایس 7 ضمنی الیکشن کے 96 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی 36 ہزار 255 ووٹ لے کر پہلے فنکشنل لیگ کے امیدوار عبدالمالک عرف مجن سائیں 34 ہزار 37 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
پی ایس 7 میں مجموعی طور پر 164 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے جن میں سے 103 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات دیکھنے میں آئے، امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 3500 پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے۔
پی ایس 7 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 843 ہے جن میں سے ایک لاکھ 2 ہزار 676 مرد ووٹرز اور 77 ہزار 168 خواتین ووٹرز ہیں۔ یہ نشست پیپلز پاٹی کے سردار احمد علی پتافی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔