اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنس تبدیلی کی خواہشمند 27 سالہ لڑکی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنی نوعیت کا منفرد کیس سامنے آیا، 27 سالہ لڑکی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 13سال کی عمرمیں جنیاتی تبدیلی پر ڈاکٹرز سے رجوع کیا ، ڈاکٹروں نے جنس تبدیلی کیلئے"ری اسائنمنٹ سرجری" تجویز کی ، سرجری کی تجویز کے بعد ذہنی اذیت کا شکار ہوں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ جنس تبدیلی کیلئے سرجری کے اخراجات کا بندوبست کر لیا ، جنس تبدیلی کے بعد نام کی تبدیلی پر قانونی رکاؤٹیں ہو سکتی ہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام اداروں کونام اور جنس تبدیلی کیلئے حکم جاری کرے ۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔