لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت برطانیہ میں زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹروں نے ان کی مزید سرجری پر غور شروع کر دیا ہے۔
اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے حسن نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ماہ میں بیگم کلثوم نواز کی تین سرجریز اور سات بار کیموتھراپیز ہو چکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ان کے سکین، سی ٹی سکین، گیلیئم سکین اور پی ای ٹی سکین ہوئے۔
حسن نواز نے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی گردن پر دوبارہ ٹیومر پیدا ہوا ہے، اس لیے ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کی مزید سرجری اور ریڈیو تھراپی پر غور کر رہے ہیں۔