کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور صاف رہنے کا امکان

Published On 07 Mar 2018 10:09 AM 

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد ہے۔

کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں موسم خشک رہے گا، موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے قلات میں کم ازکم درجہ حرارت 3، کوئٹہ میں 5، بارکھان، پنجگور میں 11، دالبندین میں 9، گوادر میں 17، جیونی ، نوکنڈٰی میں 15، خضدار، پسنی اور تربت میں 13، لسبیلہ میں 16، سبی میں 12، ژوب میں 8 درجے سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔