نیب کورٹ کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

Published On 08 Mar 2018 02:17 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی تقرری کی مدت میں مزید تین سال توسیع کی منظوری دے دی ، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صدرمملکت ممنون حسین نے جج محمد بشیر کی ڈیپوٹیشن پر بطور جج احتساب عدالت تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی ، محمد بشیر اب 13 مارچ 2021 تک احتساب عدالت کے جج رہیں گے، ان کے عہدے کی مدت 12 مارچ 2018 کوختم ہورہی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:حکومت کی جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی یقین دہانی

جج محمد بشیر مارچ 2012 میں اسلام آباد احتساب عدالت کے جج تعینات ہوئے اور 2015 میں پہلی بار مدت میں توسیع دی گئی ، ان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اس وقت شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی بھی سماعت کی تھی۔