پشاور: (دنیا نیوز) عمران خان کا کہنا ہے ڈر ہے ن لیگ کا کوئی چیئرمین نہ آ جائے جس سے ان کی کرپشن بچ جائے ، اچھا ہو گا کہ بلوچستان سے کوئی چیئرمین سینیٹ آ جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا براہ راست سینیٹ الیکشن کی تجویز دی تھی لیکن زیادہ تر جماعتوں نے ہماری تجویز نہیں مانی۔ انہوں نے کہا سینیٹ الیکشن میں ضمیر خریدنے کیلئے 4، 4 کروڑ روپے دیئے گئے ، پارٹی کے اندرانکوائری کرا رہے ہیں ، کسی کیخلاف ثبوت ملا تو کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر نام آنے سے کسی پر الزام نہیں لگایا جا سکتا ، خفیہ بیلیٹنگ سے ارکان کو موقع ملتا ہے جس کو مرضی ووٹ دیں ، آئین توڑنے کے خلاف سزا موجود ہے اور وہ ملنی چاہیے۔