لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ کھلے اجتماعات سے گریز کریں اور جلسوں میں بُلٹ پروف ڈائس کا استعمال کریں۔
لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو سیکیورٹی کے پیشِ نظر اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے پی ٹی آئی رہنما شعیب صدیقی اور اجاسم شریف کو میٹنگ کے دوران اپنے خدشات سے آگاہ کیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ اور حساس داروں کی رپورٹس بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کو نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان کے جلسوں میں بُلٹ پروف ڈائس استعمال اور کھلے اجتماعات سے گریز کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس حکام نے اپنے افسران کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔