الیکشن کمیشن نے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Published On 09 Mar 2018 02:55 PM 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے نو منتخب 52 میں سے 47 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پنجاب سے 4 اور بلوچستان سے ایک سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن دہری شہرت کی وجہ سے روک دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی جنرل نشست پر محمد اسد علی خان جونیجو جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مشاہد حسین سید کامیاب قرار پائے ۔ پنجاب سے رانا محمود الحسن ، مصدق ملک ، رانا مقبول ، آصف کرمانی ، شاہین خالد بٹ ، حافظ عبدالکریم اور اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

سندھ سے مظفر حسین شاہ ، مولانا بخش چانڈیو ، فروغ نسیم ، مصطفیٰ نواز کھوکھر ، سید محمد علی جاموٹ ، میاں رضا ربانی ، امام الدین شوقین ، سکندر مندرو ، رخسانہ زبیری ، قرۃ العین مری ، کیشو بائی کامیاب قرار پائے ۔ اقلیتی نشستوں پر سندھ سے انور لال دین اور پنجاب سے کامران مائیکل کامیاب ٹھہرے۔

خیبرپختونخوا سے طلحہ محمود ، فیصل جاوید ، محمد صابر شاہ ، محمد ایوب ، فدا محمد ، مشتاق احمد ، اعظم سواتی ، دلاور خان ، مہر تاج اور روبینہ خالد کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے گئے ۔ بلوچستان سے محمد اکرم، صادق سنجرانی ، احمد خان ، انوارالحق کاکڑ ، مولوی فیض محمد ، سردار محمد شفیق ترین ، محمد طاہر بزنجو ، نصیب اللہ بازئی ، عابدہ محمد عظیم ، ثنا جمالی کامیاب ہوئے ۔

فاٹا سے شمیم آفریدی ، مرزا محمد آفریدی ، ہدایت اللہ اور ہلال الرحمان کامیاب قرار دئیے گئے ۔ پنجاب سے چودھری سرور ، نزہت صادق ، سعدیہ عباسی اور ہارون اختر جبکہ بلوچستان سے کہدہ بابر کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن روک لیا گیا۔