اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی نے پلان بی پر عملدرآمد کیلئے مشاورت شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف کے انکار کے بعد پلان بی پر مشاورت کا آغاز کر دیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آج زرداری ہاؤس میں پلان بی پر اہم مشاورت ہوگی ، آصف زردادی اور بلاول بھٹو پلان بی پر سینئر قیادت سے مشاورت کریں گے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے فیصلے سے اپوزیشن کو نقصان اور نون لیگ کو فائدہ ہوگا ۔ نون لیگ کا راستہ روکنے کیلئے رضا ربانی کو امیدوار نامزد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔