منی لانڈرنگ کیس: شعیب شیخ کے تاخیری حربے، عدالت پیش نہ ہوئے

Published On 10 Mar 2018 01:37 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) سٹی کورٹ میں ایگزیکٹ گروپ کے چیئرمین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں ایگزیکٹ گروپ کے چیئرمین شعیب شیخ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ ملزم کے وکیل نے کہا شعیب شعیب شیخ کی طبعیت خراب ہے سماعت ملتوی کی جائے۔ جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ چاہتے ہیں کہ میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات نظرانداز کردوں ۔ عدالت نے کچھ دیر کیلئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے شعیب شیخ کو ہر حال میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

کچھ دیر بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی مگر شعیب شیخ کو پھر بھی پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دیا ۔ وکیل صفائی نے درخواست کی کہ سٹی کورٹ میں شعیب شیخ کی جان کوخطرہ ہے مقدمہ کسی اور جگہ منتقل کیا جائے ۔ پراسیکیوٹر ریاض پھلپوٹو نے کہا کہ سٹی کورٹ میں سخت سیکیورٹی ہے ، یہ لوگ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ۔ ایس ایچ او نے بتایا ہم نے سٹی کورٹ میں فول پروف سکیورٹی رکھی ہے ، عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔