شیخوپورہ :ڈمپر کار پر الٹ گیا ، چار افراد جاں بحق

Published On 11 Mar 2018 09:09 AM 

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

شیخوپورہ (دنیا نیوز ) شیخوپورہ لاہور روڑ پر ڈمپر الٹ کر کار پر گرگیا، کار میں سوار چار افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، جاں بحق چاروں افراد کا تعلق مانانوالہ سے تھا، لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شیخوپورہ لاہور روڈ پر خونی ڈمپر نے 4 زندگیاں نگل لیں، شیخوپورہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا، لاہور روڈ پر ڈمپر تیز رفتاری کے باعث کار پر گر کر الٹ گیا جس سے کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے،

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالیں گئیں، لوگوں کی بڑی تعداد بھی امدادی کارروائی کیلئے پہنچی جس کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت عبدالواحد، طاہر حیات، فیصل عمران اور ملک عمر کے نام سے ہوئی جن کا تعلق مانانوالہ سے تھا۔ مرنے والے ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد خونی ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔