سربراہ ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی تقرری، نواز شریف کیخلاف تحقیقات ہوں گی: نیب

Last Updated On 12 March,2018 07:46 pm

چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی مبینہ غیرقانونی تقرری پر نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔ نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی تقرری کے حوالے سے اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران کیخلاف تحقیقات ہوں گی۔

سربراہ نیب نے اس کے علاوہ خیبرپختونخوا حکومت کے بلین ٹری پراجیکٹ کے خلاف شکایات کی مکمل جانچ پڑتال اور راولپنڈی اسلام آباد میں قائم غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف تحقیقات سےمتعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔