لاہور: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان بھی اسی پرواز میں سوار تھے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار ڈومیسٹک لاؤنج میں بیٹھ گئے۔ اسلام آباد کا موسم بہتر ہونے پر طیارہ واپس اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔
کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 لاہور میں اتر گئی۔ پرواز میں چیف جسٹس پاکستان اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی موجودتھے۔ اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث پرواز کو لاہور اتارا گیا، چیف جسٹس پاکستان اسٹیٹ لاؤنج کی بجائے لوکل لاؤنج میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ مسافروں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ سی ای او مشرف رسول کی اسٹیٹ لاؤنج میں بیٹھنے کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان نے انکار کر دیا، چیف جسٹس پاکستان نے ایئرپورٹ کے انتظامات کے حوالے سے بھی جانچ پڑتال کی۔