اسلام آباد (دنیا نیوز ) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے افغانستان الزم تراشی بند کرے، پاکستان وہاں دہشتگردی میں ملوث نہیں، ہم امن پسند قوم ہیں۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے دہشت گردی کے خاتمے میں میڈیا کے کردار کو سراہا۔
مشیر قومی سلامتی کی جانب سے پاکستان پر افغانستان میں دہشت گردی کے الزامات کی سختی سے تردید ۔ نائین الیون واقعہ دنیا میں دہشت گردی بڑھنے کی بنیادی وجہ قرار دے دیا ۔ ناصر جنجوعہ نے افغان حکومت کو الزام تراشی بند کرکے، اپنا گھر درست کرنےکا مشورہ دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا میڈیا ریاست کا چوتھا ستون اور جمہوریت میں اس کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے ۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا بھی موجودہ دور میں اہمیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔