سٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی

Last Updated On 14 May,2018 05:25 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے شہر ماسکو میں سٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ 2018 جاری، پاکستان کی فٹبال ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے سٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تاجکستان کو شکست دے کر دوسری مرتبہ اس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستانی سٹریٹ فٹبال سٹارز کل سیمی فائنل میں انڈونیشیا کا مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 2014 میں برازیل میں ہونے والے سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ خیال رہے کہ سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے۔