لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نے عیدالفطر اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف رمضان المبارک کے آخری ہفتہ میں لندن جائیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے ساتھ ساتھ عیدالفطر بھی ان کے ساتھ ہی منائیں گے۔ مریم نواز شریف بھی اپنے والد کے ہمراہ لندن جائیں گی۔