لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے امیدوار کا یہ عالم ہے اپنے فیصلوں پر قائم نہیں رہتے،عمران خان کے یو ٹرن پر کوئی حیرانگی نہیں، یوٹرن عمران کا وطیرہ ہے۔
ایوان وزیر اعلٰی میں شہباز شریف نے لاہور پریس کلب ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی انتخابات میں تاخیر کی قرارداد نیگ شکون نہیں، ملک کا مستقبل صاف شفاف بر وقت انتخابات سے جڑا ہے، الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش بہتر نہیں۔ انہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے ناصر کھوسہ اور گوہر اعجاز کے نام دیئے تھے۔