لاہور: (دنیا نیوز) اصغر خان فیصلہ پر عملدرآمد کیس میں ڈی جی ایف آئی بیشر میمن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے کابینہ کا اجلاس نہ بلانے پر برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہم انکوائری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے اور حکومت کو کوئی فکر نہیں، آج شام تک کابینہ کا اجلاس بلا کر فیصلہ کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ کابینہ کے فیصلہ سے متعلق ہر صورت آج ہی آگاہ کریں۔ وکیل وفاقی حکومت نے استدعا کی کہ کابینہ کا اجلاس بلانے کے لیے مہلت دی جائے۔