میرپور: وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Last Updated On 03 June,2018 11:09 pm

میرپور: (دنیا نیوز) میرپور آزاد کشمیر میں وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

میرپور سے سماہنی سے جانے والی مسافر وین پیر گلی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق مسافر وین میں اٹھارہ مسافر سوار تھے جن میں سے 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ایک خاتون رخسانہ بی بی، ڈرائیور محمد وسیم سمیت 7 مسافروں کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میرپور منتقل کی گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد وسیم، اشتیاق حسین، محمد کریم، آزان، صائمہ مختار اور محمد حسن کے نام شامل ہیں۔