سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا، نادرا ذرائع

Last Updated On 08 June,2018 11:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے۔

نادرا ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر کا شناختی کارڈ بلاک کونے کی صورت میں منسوخ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف 13 جون کو پیش ہوں، گرفتار نہیں کریں گے: سپریم کورٹ

ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ بلاک ہونے سے پرویز مشرف شہری حقوق سے محروم ہو گئے ہیں۔ وہ اب ملک کے اندر جائیداد فروخت یا خرید نہیں سکیں گے۔ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک خصوصی عدالت کے حکم پر کیا گیا۔