لودھراں: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے پیر اقبال ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہوگئے، سابق ایم این اے کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے، بیٹے عامر اقبال سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے 2015 کے ضمنی الیکشن میں پیر اقبال شاہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست دی تھی۔ یہ نشست جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت نااہلی کے بعد ہی خالی ہوئی تھی۔ وہ سنہ 2015 میں اس نشست سے 40 ہزار ووٹ کی اکثریت سے جیتے تھے۔
پیر اقبال شاہ قریشی حلقے میں سماجی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں پیر اقبال شاہ شہر کے ممتاز مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے صاحبزادے دنیا پور سے نون لیگ کے ایم پی اے رہ چکے ہیں ان کے دو بیٹے ہیں۔ لوگ ان کے بیٹون سے بھی عقیدت رکھتے ہیں۔