راولپنڈی/ اسلام آباد: (دنیا نیوز) جڑواں شہروں میں بادل برسے اور خوب برسے جس سے گرمی کا سارا زور ٹوٹ گیا۔ چاند رات کو موسم سہانا ہوا تو شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔
تیز ہوائیں چلیں، کالی گھٹائیں چھائیں، چھم چھم بادل برسے اور راولپنڈی اسلام آباد میں جل تھل ایک ہو گیا۔ تیز بارش سے سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔ روزے داروں نے بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور دل کھول کر بارش کے مزے لیے۔
بارش سے جہاں کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹا، وہیں شہرِ اقتدار کا ہر منظر بھی نکھر گیا۔ شہری کہتے ہیں کہ بارش قدرت کی طرف سے روزے رکھنے کا انعام ہے، ٹھنڈی ٹھنڈی عید بھرپور انداز میں منائیں گے۔