اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادرا سے ووٹرز کا ڈیٹا چوری ہونے کا معاملہ الجھ گیا، ادارے نے اپنے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف پرچہ کٹوا دیا۔
نادرا سے ووٹرز کا ڈیٹا چوری ہونے کا معاملہ، سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفر علی کے خلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر میں حساس سرکاری ڈیٹا کےغلط استعمال کے خدشے کا اظہار کیا گیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں نادرا کے چیف آف سٹاف طاہر مقصود کی مدعیت میں سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مظفر علی شاہ حساس ڈیٹا چرا کر ساتھ لے گیا، حساس سرکاری معلومات اور ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سابق ڈپٹی چیئرمین کو دفتر کا ضروری سامان بھی ساتھ لے جانے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مظفرعلی شاہ کو جنسی ہراسگی پر ڈپٹی چیئرمین نادرا کےعہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔