اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی

Last Updated On 30 June,2018 08:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی، جناح سینٹر کے وی آئی پی گیٹ پر کھلاڑیوں اور پولیس اہلکاروں میں دھکم پیل ہوئی۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں بد نظمی، کنونشن سینٹر کے وی آئی پی گیٹ پر کارکنوں اور پولیس اہلکاروں میں دھکم پیل ہوئی۔مقامی رہنماء الیاس مہربان کی آمد پر وی آئی پی گیٹ پر بد نظمی ہوئی، الیاس مہربان کو سیکیورٹی حصار میں جانے دیا گیا تاہم الیاس مہربان کے ساتھ آنے والے کارکنوں کو روک لیا گیا۔ الیاس مہربان کے ساتھ آئے کارکنان کو روکنے پر پولیس اورسیکیورٹی پر مامور انصاف ٹائیگرز میں دھکم پیل ہوئی۔