تحریک انصاف آج اسلام آباد سے انتخابی مہم کا آغاز کریگی

Last Updated On 30 June,2018 03:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف آج اسلام آباد سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، اس کے ساتھ ہی عمران خان کی کیمپئن شروع ہو جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں انتخابی مہم کا آغاز آج جناح کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن سے کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان کی انتخابی مہم شروع ہو جائے گی۔

عمران خان حلقہ این اے 53 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، عمران خان ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ ورکرز کنونشن سے اسد عمر، راجہ خرم نواز اور علی اعوان بھی خطاب کریں گے۔