سپریم کورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو تبدیل نہ کرنیکا حکم

Last Updated On 04 July,2018 03:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس کا فیصلہ ہونے تک وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ بشیر میمن کو تبدیل نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے تبادلے سے روک دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ اصغرخان کیس کی تفتیش مکمل ہونے تک ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل نہ کیا جائے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ رات ٹی وی چینلز پر کافی شور تھا کہ ڈی جی ایف آئی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بتا دیں کہ عدالتی حکم عدولی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔