نواز شریف کو اس معاملے سے بچانا چاہتا تھا، چودھری نثار

Last Updated On 07 July,2018 08:14 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) نوازشریف کو اس معاملے سے بچانا چاہتا تھا۔ نوازشریف کو اب فیصلہ کرنا چاہیے میں ٹھیک تھا یا وہ لوگ جنھوں نے یہاں تک پہنچایا۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا واہ گاؤں میں کارنر میٹنگ سے خطاب، کہا کہ میرے حلقوں کا مقابلہ پاکستان کے کسی بھی حلقے سے کرلیں۔ میرے حلقے کا مقابلہ نوازشریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کے حلقوں سے کریں۔ میرے مخالف امیدوار کچھ نہیں کرتے، میں دوستوں پر قربان ہونے والا شخص ہوں۔میرے مقابلے میں جو لوگ ہیں وہ فرشتے نہیں، اس نے کوئی پارٹی نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ 34 سال وفاداری نبھائی، انھوں نے بے وفائی کی۔ 1985سے منتخب ہو رہا ہوں، عہدوں سے نہیں کردار سے عزت ہوتی ہے۔ میں نے ٹکٹ نہیں لیا، لوگ چھوٹے عہدے کے لیے سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ علاقے کو کبھی ووٹروں سے نہیں تولا، کبھی ٹکٹ کی درخواست نہیں دی۔ میں کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا، نوازشریف کو اس معاملے سے بچانا چاہتا تھا۔ نوازشریف کو اب فیصلہ کرنا چاہیے میں ٹھیک تھا یا وہ لوگ جنھوں نے یہاں تک پہنچایا۔

اپنے مخالف امیدوار پر تنقید کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ میرا مخالف پارٹیاں بدل کر عمران خان کے جھنڈے تلے انقلاب کی باتیں کرتا ہے۔ سرور خان پی ٹی آئی کا ٹکٹ چھوڑو اور بغیر ٹکٹ میرا مقابلہ کرو یہ عام الیکشن نہیں ہے، پورے پاکستان کی نظریں میرے حلقے پر ہوں گی۔