اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرمملکت ممنون حسین 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے۔ چئیرمین سینیٹ نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
صدر ممنون حسین ترکی کے سہ روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب طیب اردوان اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات، عالمی مسائل خصوصا کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔