اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے، سیاستدان بچے نہیں ہیں، انہیں خود سمجھنا چاہیے۔ وہ محاذ آرائی ختم کرانے کی کوشش کریں بھی تو کیا ہوگا۔
صدر مملکت ممنون حسین کی خاتون اول کے ہمراہ پاسپورٹ آفس آمد، اپنا پاسپورٹ ری نیو کروانے کے لیے خود جمع کروایا۔ اس موقع پر صدر پاکستان نے قوم کو مشورہ دیا کہ پاکستانی ایسے ممالک میں نہ جائیں جہاں ان کے پاسپورٹ کی عزت نہیں ہوتی۔
سیاسی کشیدگی اور اداروں کے درمیان تناؤ پر صدر مملکت نے کہا کہ سیاستدان بچے نہیں، بات کو سمجھیں۔ محاذ آرائی ختم کر نے کے لیے کوئی سپیشل طریقہ اختیار کر نے کی ضرورت نہیں۔عام انتخابات بروقت ہوتے نظر آرہے ہیں۔