نوازشریف کی لاہور آمد، ن لیگ کا پاور شو بارش سے متاثر ہونے کا امکان نہیں

Last Updated On 12 July,2018 09:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جمعہ کو لاہور آمد ہے اور محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کی جمعہ 13 جولائی کو وطن واپسی، ن لیگ کی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کی تیاری، محکمہ موسمیات نے جمعہ کو لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ گرمی بہت زیادہ نہیں، 26 سے 35 سینٹی گریڈ تک رہے گی۔ مریم نواز کے مطابق ان کا طیارہ جمعہ کو دن ڈھلے سوا 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ اس وقت مطلع صاف یا جزوی طور پر ابر آلود ہوگا، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی موسم لاہور جیسا ہی رہے گا۔ اگر  محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست نکلی تو نواز شریف کی لاہور آمد، آسلام آباد منتقلی اور ن لیگ کا پاور شو بارش سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔