لاہور ہائیکورٹ کا ایفیڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی تک کرنے کا حکم

Last Updated On 11 July,2018 02:39 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے حکم دیا ہے کہ ماتحت عدالت مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 60 سے امیدوار حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کی 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے اور 21 جولائی تک فیصلہ سنائے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے فیصلہ شاہد اورکزئی کی درخواست پر سنایا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے ایفیڈرین کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کرنا ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔

جسٹس عباد الرحمان لودھی نے ٹرائل کورٹ کی آخری سماعت کی آرڈر شیٹ کا جائزہ لینے کے بعد سماعت ملتوی کرنے حکم نامہ منسوخ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کیس کی 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع کرے اور 21 جولائی تک فیصلہ کرے۔