ٹیکسلا: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نواز شریف پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، ن لیگ میں ہوتا پھر بھی ان کے استقبال کیلئے لاہور نہ جاتا۔
چودھری نثار کا میاں نواز شریف پر کڑا وار، سابق وزیراعظم خود ووٹر کا احترام نہ کرنے کے مرتکب قرار، میاں صاحب پر سیاسی آرمی چیف اور قریبی ن لیگیوں کو چیف جسٹس لگانے کا فقرہ کس دیا۔ سابق وزیر داخلہ نے شریف برادران پر قوم کے احسان یاد دلائے، مسلم لیگ ن سے دوری کی اصل وجہ کا سوال ایک بار پھر ٹال گئے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور وزیر داخلہ نواز شریف کی اجازت سے لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کو ڈنر دیا، میاں صاحب نے کبھی اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اس ڈنر کی وجہ سے ناراض ہیں۔