راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد قوتوں کو پرامن پاکستان پسند نہیں ان کو شکست دے کر رہیں گے، ہم مستحکم پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔
آرمی چیف نے ہارون بلور کی دہشت گرد حملے میں شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے بلور خاندان اور اے این پی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے منگل کو پریس کانفرنس میں ہارون بلور کے والد بشیر بلور کی خودکش حملے میں شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ انتخابی مہم کو بھی نشانہ بنائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔
COAS shares grief of Bilour family & ANP on condemnable targeting of Haroon Bilour & victims of heinous terrorist attk.“We are fighting against nexus of inimical forces which aren’t willing to absorb a peaceful & stable Pakistan. We remain undeterred & shall IA defeat them” COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 11, 2018
یاد رہے یکہ توت میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے میں 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں سابق صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے فرزند ہارون بلور بھی شامل ہیں جو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے انتخابات لڑرہے تھے۔
ہارون بلور جیسے ہی سٹیج کے قریب پہنچے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل ان کے والد بشیر احمد بلور کو بھی 2012ء میں اسی طرح کے خود کش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔