راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر جوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی، آرمی چیف نے نماز عید کے بعد پاکستان کی ترقی اور ملک میں امن و استحکام کیلئے دعائیں مانگیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے عید کا پہلا روز لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ گزارا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ بطور سپاہی ایسے تہوار اپنے پیاروں سے دور منانے پر فخر ہے۔
آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کا مزید کہنا تھا بطور سپاہی ایسے تہوار گھروں سے دور منانے پر فخر ہے، وطن اور قوم کی حفاظت کے فرائض کی انجام دہی ترجیحی ڈیوٹی ہے۔