راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف دورہ کابل کے بعد وطن واپس، افغان قیادت اور اتحادی افواج کے سربراہ جنرل نکولسن سے ملاقاتیں کیں اور امن اقدامات پر افغان حکام کو مبارک باد دی۔
آرمی چیف دورہ کابل کے بعد وطن واپس آ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی سے ون آن ون ملاقات کی اور وفود کی سطح پر بھی بات ہوئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ اور اتحادی افواج کے سربراہ جنرل نکولسن سے بھی ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے امن اقدامات پر افغان حکام کو مبارکباد دی، ملاقات میں افغانستان میں مصالحتی عمل پر بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان نے امن و استحکام کی کوششوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ اب سماجی اور اقصادی ترقی کیلئے قدم بڑھارہے ہیں۔ آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈ پر باڑ دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے ہے۔