راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، جس میں پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام پر انتظامیہ کی تعریف کی گئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل یورنیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملک میں اعلٰی تعلیم یافتہ انجینیئرز اور مختلف شعبوں کے لیے ماہر ورک فورس تیار کرے گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں اعلٰی تکنیکی مہارت کو فروغ دینے کے لیے پہلی ٹیکنالوجی یورنیورسٹی کے قیام کا خواب پورا ہوگیا، پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
آرمی چیف کی یونیورسٹی انتظامیہ کو میرٹ اور اعلٰی تعلیمی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی 18 ستمبر سے کام شروع کرے گی یونیورسٹی کے پروگرامز سے نوجوان اور انڈسٹری مستفید ہونگے۔