راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کی بدولت امن کی راہ پر گامزن ہیں۔ کام ابھی مکمل نہیں ہوا ابھی مزید منزلیں طے کرنا ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ابھی مزید منرلیں طے کرنا ہیں۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کے باعث ملک امن کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔ آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کواٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں خوشحال بلوچستان پروگرام، سیف سٹی اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی اقدامات اور سماجی و معاشی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔