لاہور: (دنیا نیوز) مستقبل میں انجینئر بننے کی خواہش رکھنے والے طلبہ کا انجنئرنگ یونیورسٹی لاہور میں داخلہ ٹیسٹ ہوا جس میں 50 ہزار طلباو طالبات نے قسمت آزمائی کی۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ ہوا جس میں 50 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ صوبے بھرمیں 13 انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔ لاہور میں 14 ہزار طلبا نے ٹیسٹ دیا جبکہ ملتان میں 7 ہزار، فیصل آباد میں ساڑھے 5 ہزار، بہاولپور میں 2 ہزار، ساہیوال میں 3 ہزار، ٹیکسلا میں ساڑھے 3 ہزارطلبہ نے ٹیسٹ دیا اس کے علاوہ دیگر چھوٹے شہروں میں امتحانی مراکز بنائے گئے تھے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون اور کیلکولیٹر لانے کی اجازت نہیں تھی۔