لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں آج ابر کرم برسنے کا امکان ہے۔ کراچی میں مطلع ابرآلود، کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔
خیبرپختونخوا میں آج بادل برس پڑے، ملا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، ڈی آئی خان، بنوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لاہور سمیت پنجاب میں بھی ابر کرم برسنے کا امکان ہے جبکہ کراچی کا موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ اورژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28، گوادر، جیونی، پنجگور، پسنی اور تربت میں 29، لسبیلہ میں30، قلات میں24، نوکنڈی میں 34 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اگلے24گھنٹوں کےدوران موسم گرم خشک رہے گا۔
کراچی میں گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم ابر آلود رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب تقریبا 64 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔