لاہور: (دنیا نیو) لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔ لکشمی چوک، انارکلی، ایئرپورٹ اور گردونواح، سول سیکریٹریٹ میں موبائل فون سروس بند رہی
یاد رہے کہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے موبائل سروس بند رکھنے کیلئے وزارتِ داخلہ کو مراسلہ لکھا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس دوپہر 3 بجے سے شام 11 بجے تک بند رکھی جائے۔
موبائل فون سروس بند ہونے سے رابطوں میں دقت کا سامنا رہا، راستوں کی بندش بھی اہلِ شہر کے لیے مشکلات کا باعث بنی رہی، حالات کے پیشِ نظر شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کہیں کم رہی۔