تبدیلی کا نعرہ لگا کر گالی دینے والے کیخلاف تبدیلی آ گئی: مولا بخش چانڈیو

Last Updated On 21 July,2018 02:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر گالی دینے والے کیخلاف تبدیلی آ گئی، عمران خان کے پنڈال خالی ہونا شروع ہوگئے، جھوٹے سروے کرا کر انتخابات میں اترنے والوں کی مقبولیت خالی کرسیوں نے بھی دیکھ لی، بلاول بھٹوعوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جھوٹے سروے کرا کر انتخابات میں اترنے والوں کی مقبولیت خالی کرسیوں نے بھی دیکھ لی، عمران کےغبارے میں جو ہوا بھری گئی تھی وہ اسی ہوا کے دباؤ سے پھٹ چکا ہے، قوم نےاقتدار کی جنگ لڑنے والوں کو مسترد کر دیا ہے، پہلے ہی کہا تھا گملے میں لگا پودا کبھی درخت نہیں بن سکتا۔

مولا بخش چانڈیو نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بچہ کہنے کے عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو بچہ بچہ کہہ کرمذاق اڑانے والوں کا قوم نےمذاق بنادیا، عمران خان کے پنڈال خالی ہونا شروع ہو گئے۔ بلاول بھٹو کیلئے سڑکوں پرعوامی سیلاب ہے، میرے قائد نے کہا تھا جب وہ میدان میں آئیں گے تو لگ پتہ جائے گا، بلاول بھٹو عوام کے حقوق اور عوام مخالف اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔