عمران خان کو معذور خاتون نے روک لیا، نیک خواہشات کا اظہار

Last Updated On 21 July,2018 04:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) زمان پارک کے باہر عمران خان کو معذور خاتون نے روک لیا، کپتان اپنے پروٹوکول کے ساتھ رک گئے، معذور خاتون نے عمران کا ماتھا چوما، پیار دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ادھر عمران خان کیلئے صدقے کے بکرے زمان پارک پہنچ گئے، صدقہ عمران خان کی حفاظت کیلئے دیا جا رہا ہے، بکروں کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق، عبدالعلیم خان کی جانب سے بکرے بھجوائے گئے۔