ن لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے معیشت کو تباہ کر دیا: عمران خان

Last Updated On 19 July,2018 07:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عمران خان کا کہنا ہے ن لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے معیشت کو تباہ کر دیا، 3 بار وزیراعظم رہنے والے کے بیٹے لندن میں ارب پتی بن گئے، جس لیڈر کا جینا مرنا یہاں نہیں وہ کبھی پاکستان کا درد نہیں سمجھ سکتا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سب سے مشکل وقت میں تاجر برادری نے میری مدد کی، اب تک سنتے آئے (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم معیشت بہتر کر دے گی۔ انہوں نے کہا روپے کی قدر کم ہونے سے قرضوں میں اضافہ ہوگیا، ایک ماہ میں ہزار ارب روپے ملک پر قرضے میں اضافہ ہوا۔

الیکشن جیتنے کے لیے پوری تیاری کی ہے: عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا بینکوں میں لوگوں کے پیسوں کی 20 فیصد حیثیت کم ہوگئی، وسائل کے باوجود اگر ملک پیچھے ہے تو گورننس خراب ہے، ملک میں ہر ادارہ تباہ کیا گیا جس سے معیشت تباہ ہوئی۔