انتخابات میں صرف 3 روز، عمران خان آج کراچی میں رنگ جمائیں گے

Last Updated On 22 July,2018 04:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عام انتخابات صرف تین دن رہ گئے۔ چئیرمین تحریک انصاف آج کراچی میں رنگ جمائیں گے۔ باغ جناح گراونڈ میں 1800 پولیس اہلکار جلسے کی سیکیورٹی سنبھالیں گے۔

کپتان آج کراچی والوں کا لہو گرمائیں گے، باغ جناح گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہو گا جس کے لئے 400 فٹ لمبا سٹیج تیار، 20ہزار کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ 1800 پولیس اہلکار جلسے کی سیکیورٹی سنبھالیں گے، واک تھرو گیٹس نصب اور گراونڈ اور اطراف میں پارٹی جھنڈے لگ گئے۔ کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ آج صبح سے ہی جاری ہے۔