اسلام آباد: (دنیا نیوز) نعیم الحق کا کہنا ہے پنجاب حکومت پر آج یا کل خوشخبری دیں گے، جمہوری نظام الٹنے کا سوچنے والے سوچ بدلیں، شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین میں کوئی اختلاف نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے کوئی بحران نہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کیلئے نام جلد فائنل ہوجائیں گے، حکومت بنانے کے لیے آزاد منتخب ارکان سے رابطے ہیں۔ انہوں نے کہا کوئی بحران نہیں ہے، عمران خان سب سے مشاورت کر رہے ہیں، چودھری نثار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، وہ چاہیں تو رابطہ کرلیں۔
نعیم الحق نے مزید کا کہ مولانافضل الرحمان ابھی تک منفی سوچ کا مظاہرہ کر رہے ہیں، مخالفین کو احساس ہونا چاہیئے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی، مرکزمیں ہماری جماعت سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے۔